Time 05 ستمبر ، 2019
پاکستان

سندھ کی پہلی اور پاکستان کی تیسری خاتون ڈپٹی کمشنر

فائل فوٹو: عائشہ ابڑو

حکومتِ سندھ نے عائشہ ابڑو کو  ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے عہدے پر تعینات کردیا جس کے بعد وہ سندھ میں کسی بھی شہر کی ڈپٹی کمشنر بننے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

عائشہ ابڑو سندھ کی تاریخ میں مقرر ہونے والی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں جب کہ مجموعی طور پر پاکستان کی تیسری خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں۔

عائشہ ابڑو کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن

اِس سے قبل وہ محکمہ توانائی میں ڈپٹی سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی تھیں، حکومتِ سندھ نے عائشہ ابڑو کا تبادلہ کرکے اُن کو حیدرآباد میں ڈپٹی کمشنر مقرر کردیا ہے۔

حکومتِ سندھ کی جانب سے عائشہ ابڑو کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بننے والی خاتون عمارہ خٹک تھیں جو 2016 میں ایبٹ آباد کی ڈپٹی کمشنر بنی تھیں جب کہ دوسری خاتون صالحہ سعید ہیں جو 2018 میں لاہور کی ڈپٹی کمشنر مقرر ہوئیں تھیں۔

مزید خبریں :