15 اگست ، 2012
لاہور …لاہور میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا کیشئر اسپتال میں دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق کوئینز روڈ پر ایک پٹرول پمپ پر 3 ڈاکوں نے کیشیر سے رقم چھیننے کی کوشش کی اورمزاحمت پر کیشئر حاجی اشرف کو زخمی کردیا۔ اُسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا۔،ڈاکو رقم چھین کر فرار ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈاکووٴں نے پیٹرول پمپ پر اندھادھند فائرنگ اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ وہاں موجود سیکیورٹی گارڈز دیکھتے ہی رہ گئے۔