پاکستان
Time 14 ستمبر ، 2019

دیانتدار ڈاکٹر نے استعفے کے بعد اکاؤنٹ میں آنے والے 35 لاکھ روپے واپس کردیے

محکمہ صحت پنجاب استعفیٰ دیکر بیرون ملک جانے والے ڈاکٹر کو ساڑھے 3 سال تنخواہ دیتا رہا— فوٹو: فائل

لاہور: شیخوپورہ ڈسٹرکٹ اسپتال کے دیانتدار ڈاکٹر حمزہ صدیق نے بیرون ملک سے واپس آکر تنخواہ کی مد میں اپنے اکاؤںٹ میں آنے والے 35 لاکھ روپے محکمہ صحت کو لوٹا دیے۔

شیخوپورہ ڈسٹرکٹ اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حمزہ ساڑھے 3 سال قبل استعفیٰ دیکر کینیڈا چلے گئے تھے لیکن ان کی تنخواہ مسلسل اکاؤنٹ میں آتی رہی۔

ایم ایس کا لکھا گیا تعریفی خط — فوٹو: اسکرین گریب 

وطن واپسی پر ڈاکٹر حمزہ اکاؤنٹ بند کرانے بینک گئے تو انکشاف ہوا کہ اس میں تنخواہ کے 35 لاکھ روپے پڑے ہیں جس پر انہوں نے یہ رقم واپس کرنے کیلئے محکمہ صحت کو خط لکھا لیکن کوئی جواب نہ ملا۔

ڈاکٹر حمزہ نے بتایا کہ خود شیخوپورہ جاکر 35 لاکھ روپے محکمہ صحت کو واپس کیے تو اسپتال کے میڈیکل سپریٹینڈنٹ (ایم ایس) نے تعریفی لیٹر جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو رقم واپس کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 22 ہزار روپے بھی اپنی جیب سے ادا کیے۔

مزید خبریں :