Time 25 نومبر ، 2024
پاکستان

پاکستان میں اکثریت پسند کی شادی کی مخالف، سروے میں انکشاف

پاکستان میں اکثریت پسند کی شادی کی مخالف، سروے میں انکشاف
حیران کن طور پر پسند کی شادی کی سب سے زیادہ مخالفت شہری آبادی کی جانب سے کی گئی: سروے__فوٹو: فائل

پاکستان میں 52 فیصد پاکستانی پسند کی شادی کے مخالف ہیں۔

یہ انکشاف حال ہی میں گیلپ پاکستان کے سروے میں ہوا جس میں 52 فیصد افراد نے کہا کہ وہ پسند کی شادی کی بالکل حمایت نہیں کرتے جب کہ 39 فیصد نے پسند کی شادی کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پسند کی شادی پر کوئی اعتراض نہیں جب کہ حیران کن طور پر پسند کی شادی کی سب سے زیادہ مخالفت شہری آبادی کی جانب سے کی گئی۔

سروے کے مطابق شہری آبادی میں58 فیصد نے اس پر اعتراض کیا  جب کہ دیہی آباد ی میں پسند کی شادی کی مخالفت کی شرح 49 فیصد دیکھی گئی۔

مزید خبریں :