25 نومبر ، 2024
کیا آپ 2 چٹانوں کے درمیانی شگاف میں پھنسے بڑے پتھر پر بیٹھنا، تصاویر کھچوانے یا نیچے جھانک کر دیکھنا پسند کریں گے؟
اگر ہاں تو ناروے کا یہ مقام آپ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔
جیراگ بولٹن نامی اس جگہ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔
یہ بھاری پتھر سطح زمین سے لگ بھگ ایک ہزار فٹ بلندی پر دونوں چٹانوں سے پھنسا ہوا ہے۔
وہاں پہنچنا تو زیادہ مشکل نہیں مگر وہ کمزور دل سیاحوں کے لیے نہیں۔
984 میٹر بلندی سے نیچے جھانکنے سے ہی سانسیں رکنے لگتی ہیں، مگر چونکہ وہاں تک رسائی زیادہ مشکل نہیں تو یہ ناروے کے چند مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔
مہم جوئی کے شوقین افراد تو اس جگہ جانا ضرور پسند کرتے ہیں اور وہاں جاکر نیچے کی نظارے کی تصاویر شیئر کرتے ہیں۔
اکثر افراد اسے بیس جمپنگ کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔