25 نومبر ، 2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ احتجاج میں خیبرپختونخوا کی ریسکیو 1122 کا عملہ، مشینری اور ایمولینسز اسلام آباد لےجانے پر4 کروڑخرچ ہوئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی دو بڑی کرینز خراب ہیں،کرینز گزشتہ احتجاجوں میں رکاوٹیں ہٹانے کیلئےاستعمال کی گئی تھیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایاکہ ایک کرین خراب حالت میں صوابی دوسری اسلام آباد میں کھڑی ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ احتجاج میں ریسکیو عملہ، مشینری اور ایمولینسز اسلام آباد لےجانے پر4 کروڑخرچ ہوئے۔
اس حوالے سے ڈی جی ریسکیو 1122 محمد ایاز کا کہنا تھاکہ ریسکیو گاڑیوں اور مشینری سے متعلق حکومتی احکامات پر عمل درآمد کیا، احتجاج میں ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے کیلئے کچھ ایمبولینسز کھڑی کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایمولینس ایس او پیز کے تحت وزیراعلیٰ کے اسکواڈ میں ہے، محکمہ خزانہ سے فنڈز مانگے ہیں۔
مشیرخزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھاکہ ہم تو پیسے جاری کرتے رہتے ہیں،گزشتہ ماہ ریسکیو کو10، 12کروڑ روپےکےفنڈزجاری کیےگئے ہیں۔