پاکستان
14 جنوری ، 2012

گوجرانوالہ : وزیر آباد کے قریب ٹریفک حادثہ،پانچ افراد جاں بحق

گوجرانوالہ : وزیر آباد کے قریب ٹریفک حادثہ،پانچ افراد جاں بحق

گوجرانوالہ … گوجرانوالہ کے علاقے وزیر آباد کے قریب کار اور وین میں تصادم کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کار میں سوار پانچ افراد گوجرانوالہ سے سیالکوٹ جارہے تھے کہ وزیر آباد کے علاقے حاجی پورہ چوک کے سیالکوٹ سے گوجرانوالہ جانے والی مسافر وین سے ٹکراگئی۔وین سے ٹکرانے کے بعد کار الٹ گئی اور اس میں سوار تین خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ وین میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور اور وین ڈرائیور دونوں کی غفلت کے باعث پیش آیا اور دونوں گاڑیاں غلط موڑ کاٹتے ہوئے ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔زخمیوں کو تحصیل اسپتال وزیر آباد منتقل کیاگیا۔ جبکہ ہلاک ہونیوالوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :