پاکستان
Time 23 ستمبر ، 2019

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نیب کے روبرو پیش نہ ہونے کا فیصلہ

فوٹو: فائل

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیب کے روبرو پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے 24ستمبر بروز منگل کو اسلام آباد میں طلب کر رکھا ہے لیکن وزیر اعلیٰ سندھ کل نیب میں پیش نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے نیب حکام کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے نیب اسلام آباد میں پیش ہونے کے لیے مہلت مانگ لی ہے۔

مراد علی شاہ نے خط میں لکھا ہے کہ اسلام آباد طلبی کا نوٹس تاخیر سے ملا، وقت بہت کم تھا، نیب حکام تفتیش کے لیے کوئی اور دن مقرر کر دیں پیش ہو جاؤں گا۔

مزید خبریں :