02 اکتوبر ، 2019
رحیم یار خان میں بیٹی ونی نہ کرنے پر بااثر افراد نے مبینہ طور پر علاقے کے نمبردار کی ناک کاٹ دی اور ٹانگیں توڑ دیں۔
رحیم یارخان کے علاقے رکن پور میں اصغر نامی شخص کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ بااثر افراد کو شک تھا کہ بھتیجے کے ان کے خاندان کی لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں جس پر انہوں نے بیٹی کو ونی کرنے کا مطالبہ کیا۔
اضغر نے مزید بتایا کہ بیٹی کو ونی کرنے سے انکار پر 8 سے 10 افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، ناک کاٹ دی اور ٹانگیں بھی توڑ دیں۔
تھانہ رکن پور کی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔