26 جون ، 2025
بہاولپور: تحصیل خیرپور ٹامیوالی میں خاتون نے سسرال والوں سے جھگڑے کے بعد بچیوں کے ساتھ نہر میں کود کر خود کشی کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق سسرال کے ساتھ آئے روز کےگھریلو جھگڑوں سے تنگ خاتون نے اپنی 3 کم سن بچیوں کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا کرخود کشی کرنے کی کوشش کی۔
واقعے کے بعد موقع پر موجود اہل علاقہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون اوربچیوں کو نہرسے نکال لیا۔
اہل علاقہ نے بتایا کہ خاتون نے دیور اور سسرال کے ناروا رویے سے تنگ آکر یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے، 3 بچیوں میں سے ایک بچی کی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طورپرتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال خیرپورٹامیوالی منتقل کردیا گیا۔