03 اکتوبر ، 2019
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آمد متوقع ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں کہا تھا کہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو مدعو کر رہے ہیں کیونکہ وہ سکھ کمیونٹی کے نمائندے اور قابل احترام شخصیت ہیں۔
اب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ من موہن سنگھ نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق من موہن سنگھ نے کرتار پور گوردوارہ پہلے جتھے میں جانے کی دعوت قبول کی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو ہو گی جب کہ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریب 12 نومبر کو ہے۔