دنیا
16 اگست ، 2012

عراق میں بم دھماکے اور فائرنگ، 8 افراد ہلاک،51 زخمی

عراق میں بم دھماکے اور فائرنگ، 8 افراد ہلاک،51 زخمی

بغداد…عراق کے داالحکومت بغداد سمیت ملک کے شمالی و مغربی علاقوں میں جمعرات کو بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی اور اسپتال حکام کے مطابق ملک کے پانچ مختلف شہروں میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے کم از کم درجن بھر واقعات پیش آئے، جن میں سب سے جان لیوا حملہ فلوجہ میں کیا گیا جس میں چیک پوسٹ پر تعینات 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مزید خبریں :