دنیا
16 اگست ، 2012

چین کا جاپان میں گرفتار 14شہریوں کی رہائی کا مطالبہ

بیجنگ … چین نے جاپان کی جانب سے گرفتارکئے گئے 14 چینی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بیجنگ میں جاپان کے سفیر سے ملاقات کے دوران چین کے نائب وزیر خارجہ فوژنگ نے گذشتہ بدھ کو متنازعہ سینکاکو جزائر سے گرفتارکئے جانے والے14 چینی شہریوں کی غیرمشروط طور پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ چین اورجاپان دونوں ہی ان جزائر کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس وقت یہ جزائر جاپان کے زیر انتظام ہیں جبکہ مذکورہ افراد نے ان تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جس کے دوران جاپانی سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرلیا ۔

مزید خبریں :