دنیا
16 اگست ، 2012

شام کی اوآئی سی رکنیت کی معطلی غیر منصفانہ ہے، ایران

تہران…ایران نے کہا ہے کہ شام کی او آئی سی رکنیت کی معطلی کا فیصلہ غیر منصفانہ اور ناانصافی پر مبنی ہے، شام کو اپنے دفاع کیلئے سربراہ اجلاس میں مدعو کیا جانا چاہئے تھا۔ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے مکہ میں او آئی سی کے ہنگامی سربراہ اجلاس کے اختتام پر سرکاری خبررساں ادارے ارنا کو بتایا کہ او آئی سی نے تنظیم سے شام کی رکنیت معطل کردی ہے اور شام میں خوں ریزی اور غیر انسانی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی صدر احمدی نژاد اور وزیر خارجہ صالحی نے دو روزہ سربراہ اجلاس میں شرکت کی لیکن وہ اس فیصلے کونہ رکواسکے۔

مزید خبریں :