پاکستان
16 اگست ، 2012

ناران:نامعلوم افراد نے بسوں سے 22 افراد کو اتار کر قتل کردیا

ناران:نامعلوم افراد نے بسوں سے 22 افراد کو اتار کر قتل کردیا

مانسہرہ … ہزارہ ڈویژن کے علاقے ناران کے قریب نامعلوم افراد نے 3 بسوں سے 22 مسافروں کو اتار کر گولیاں ماردیں۔ ڈی آئی جی گلگت کے مطابق مسافر بسیں راولپنڈی سے استور جارہی تھیں کہ ہزارہ کے علاقے ناران میں لولو سر کے مقام پر نامعلوم افراد نے 3 بسوں سے 22 مسافروں کو اتارا اور شناخت کے بعد انہیں گولیاں مار دیں، پولیس نے تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ ڈی آئی جی گلگت کے مطابق مسافروں پر فائرنگ کا واقعہ گلگت بلتستان میں نہیں بلکہ خیبرپختونخوا میں پیش آیا ہے۔ عینی شاہدین نے دیامر پولیس کو بیان دیا ہے کہ صبح 7 بجے 10 سے 15 مسلح ملزمان نے گاڑیاں روکیں اور مسافروں کو شناخت کرنے کے بعد نیچے اتار لیا اور گولیاں مار دیں۔پولیس کے مطابق تمام جاں بحق افراد کی لاشیں مانسہرہ پہنچادی گئی ہیں۔ پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بابو سر روڈ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :