16 اگست ، 2012
اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی اور ستمبر میں ایکسپریس وے کا افتتاح کرنے کی دعوت دی، جسے وزیراعظم نے قبول کرلیا ہے۔ ایم کیوایم کے 9 رکنی وفد نے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کیلئے فنڈز کا اجراء یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔