16 اگست ، 2012
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے ناران کے علاقے بابو سر میں بس پر فائرنگ اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر زرداری نے بس پر فائرنگ کے افسوس ناک واقعے کی سخت مذمت کی ہے اور متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔صدر زرداری نے جاں بحق ہونیو الے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔