17 اکتوبر ، 2019
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے قریب کار سوار شہری نے ٹریفک پولیس اہلکار کو دیکھ کر گاڑی بھگانے کی کوشش کی تاہم ٹریفک پولیس اہلکار گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گیا جس کے بعد ڈرائیور کو گاڑی روکنی پڑی۔
گلشن اقبال نیپا فلائی اوور کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار نے کار سوار کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا تاہم کار سوار نے رکنے کے بجائے ٹریفک اہلکار کو ٹکر ماردی۔
ٹریفک اہلکار ٹکر لگنے سے اچھل کر کار کے بونٹ پر بیٹھ گیا اور کئی سومیٹر تک اہلکار تیز چلتی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھارہا اور بالآخر خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور نے گاڑی روک دی۔
واقعے کی وڈیو ایک شہری نے بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
ٹریفک پولیس نے شہری کے خلاف ایک ہزار روپے کا چالان کردیا جبکہ ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔