17 اگست ، 2012
اقوام متحدہ… اقوام متحدہ نے شام سے اپنے مبصر مشن کوواپس بلانے کااعلان کردیا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ عالمی ادارے کے شام میں مبصر مشن کا اتوار کی رات انخلا ہوگا۔ اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کاکہناہے کہ شام میں جاری پرتشدد واقعات کے باعث امن مشن کے مقاصد پورے نہیں ہوئے اس لیے اسے واپس بلایاجارہاہے۔ اقوام متحدہ نے شام کے بحران کا جائزہ لینے کیلئے اپریل میں 300 اہل کاروں پر مبنی مبصر مشن کو دمشق بھیجا تھا،دوسری جانب روس نے شام میں حکومت اوراپوزیشن فورسز کے درمیان کشیدگی روکنے کیلئے ڈیڈلائن دینے کامطالبہ کیاہے۔