کھیل
17 اگست ، 2012

سری لنکا پریمیئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

سری لنکا پریمیئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پالی کیلے …سری لنکا میں جاری پریمیئر لیگ میں دو دن کے وقفے کے بعد آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر دونوں میچز براہ راست نشر کرے گا۔پالی کیلے میں ہونے والے میچز میں پہلا ٹکراوٴ وایامبا یونائیٹڈ اور اور اووا نیکسٹ کے درمیان ہو گا ،یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے تین بجے شروع ہو گا،دوسرے میچ میں بسنا ہیرا کا مقابلہ ناگانا ہیرا سے رات ساڑھے سات بجے شروع ہو گا،،پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر دونوں میچز براہ راست نشر کر گا۔

مزید خبریں :