17 اگست ، 2012
کابل…افغانستان میں جمعہ کو افغان پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔انٹرنیشنل سیکورٹی اسسٹنس فورس (ایساف) کے بیان کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں مقامی افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 2 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا، حملہ آور کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ نیٹو کے اعدادو شمار کے مطابق اس نوعیت کے28 حملوں میں اب تک 39 غیرملکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔