پاکستان
Time 01 نومبر ، 2019

فضل الرحمان پر حملے کیلئے بارود بھری گاڑی استعمال ہو سکتی ہے

فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے: فائل فوٹو

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملے کے لیے دہشتگردوں نے منصوبہ بندی کرلی۔

انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دھرنے کے دوران نامعلوم دہشت گردوں کی طرف سے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے تحت  دہشتگرد مولانا کو قتل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں جب کہ حملے کے لیے بارود سے بھری گاڑی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

واضح رہےکہ پروونشل انٹیلی جنس سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے مولانا فضل الرحمان کی زندگی کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس سے حکومت پنجاب کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

تھریٹ الرٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ اور افغان ایجنسی ’این ڈی ایس‘ جان لیوا حملہ کرسکتے ہیں۔

تھریٹ الرٹ میں بتایا گیا ہےکہ ’را‘ اور ’این ڈی ایس‘ نے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کر لیا ہے جب کہ سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

مزید خبریں :