07 فروری ، 2012
لاہور… پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض احمد نے وزیر اعلیٰ شہبازشریف کو ایوان میں لانے کا وعدہ پورا نہ کرنے پر وزیرقانون راناثناء اللہ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی،راجا ریاض کا کہنا ہے کہ سانحہ کھاڑک پنجاب حکومت کی گڈگورننس کی بدترین مثال ہے، لاہورکے علاقے کھاڑک میں تباہ ہونے والی فیکٹری کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں راجا ریاض کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے وعدہ کیا تھا کہ دواوٴں کے ری ایکشن پر بحث کو سمیٹنے کیلئے شہبازشریف ایوان میں آئیں گے لیکن شہبازشریف نہیں آئے جس سے ان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ دوا ساز فیکٹری کو سیل کردیا گیا تھا لیکن حمزہ شہبازکے کہنے پر اسے کھول دیا گیا ۔ راجا ریاض نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے پیسوں کے اعتبار سے بڑے محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔