18 اگست ، 2012
اسلام آباد … محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں کہیں بھی آج چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے، کل ملک کے اکثر علاقوں میں چاند دیکھا جاسکے گا جس کے مطابق عید الفطر پیر 20 اگست کو ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر مکمل نہیں ہوئی، اس لئے پاکستان بھر میں کہیں بھی آج چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر 30 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہئے اس وقت اس کی عمر 22 گھنٹے ہے اس لئے آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل ملک کے اکثر علاقوں میں چاند دیکھا جاسکے گا جبکہ پاکستان میں عید الفطر پیر 20 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے جس کے باعث ان علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں جبکہ وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔