پاکستان
18 اگست ، 2012

پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر پیر 20 اگست کو ہوگی

پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر پیر 20 اگست کو ہوگی

کراچی … مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر پیر 20 اگست کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس میٹ کمپلیکس یونیورسٹی روڈ کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند نظر نہ آنے سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیا۔ زونل کمیٹیوں سے شہادتیں نہ ملنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ پاکستان میں عید الفطر پیر 20 اگست 2012ء کو ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بھی پاکستان کے کسی بھی حصے میں چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ چاند کی عمر کم ہونے کے باعث آج کہیں بھی نظر آنا ممکن نہیں ہے۔

مزید خبریں :