07 فروری ، 2012
اسلام آباد…اسلام آباد کی عدالت نے فراڈ کیس میں گرفتار وزیراعظم کے سابق میڈیا ایڈوائزر خرم رسول کا جسمانی ریمانڈ ختم کرتے ہوئے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے،ایف آئی اے نے خرم رسول کے جسمانی ریمانڈ کی مہلت ختم ہونے پر اسے آج اسلام آباد کے سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، خرم رسول نے خود پر ایف آئی اے کی جانب سے تشدد کا الزام عائد کیا ، عدالت میں خرم رسول کی طبی معائنے کی رپورٹ پیش کی گئی، بعد میں عدالت نے خرم رسول کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردیگئی۔