پاکستان
18 اگست ، 2012

امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ…وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے ٹھوس اور جاندار موقف اختیار کرنے سے یہاں کے وسائل پر حق حاکمیت کے حصول میں کامیابی ملی ہے، ہم ترقی مخالف عناصر کے منفی پروپیگنڈے اور ان کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود ترقیاتی عمل کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین منیر احمد خان کاکڑ اور ایڈوکیٹ جنرل امان اللہ کنرانی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، امن و امان برقرار رہنے سے ترقیاتی عمل بھی تیز ہوگا اور عوام کو ان کے حقوق کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولتوں کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی، انہوں نے کہا کہ بعض عناصر دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سماج دشمن سرگرمیوں کے ذریعے بلوچستان کو پسماندگی میں دھکیلنا چاہتے ہیں ان کا یہ عمل عوام دشمنی پر مبنی ہے ایسے عناصر کو ان کے عزائم میں ناکام بنانے کے لیے معاشرے کے تمام حلقوں بالخصوص وکلاء برادری کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :