پاکستان
07 فروری ، 2012

11 مارچ کو ریٹائر ہونے والے 50 سینیٹرز کی فہرست جاری

 11 مارچ کو ریٹائر ہونے والے 50 سینیٹرز کی فہرست جاری

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے 11 مارچ کو ریٹائر ہونے والے 50 سینیٹرز کی فہرست جاری کردی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 11 مارچ کو اپنی چھ سالہ مدت مکمل کرکے سو رکنی سینیٹ کے جو 50 سینیٹرز ریٹائر ہوں گے ان میں وفاقی دارالحکومت سے 2، چاروں صوبوں سے گیارہ، گیارہ اور فاٹا کے 4 سینیٹرز شامل ہیں۔ ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں اسلام آباد سے طارق عظیم، وسیم سجاد شامل ہیں، پنجاب سے ریٹائر ہونے والے نمایاں سینیٹرز میں اسحاق ڈار، بابراعوان، جمال لغاری، ،جاویداشرف، محمد علی درانی ،نیلوفربختیار، ایس ایم ظفر شامل ہیں، سندھ کے نمایاں سینیٹرز میں رضا ربانی، احمد علی، طاہرمشہدی، خالدسومرو، ڈاکٹرحفیظ شیخ شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کے نمایاں سینیٹرز میں سلیم سیف اللہ، گل نصیب ، طلحہ محمود، پروفیسرخورشید، پروفیسر ابراہیم ، الیاس بلور ہیں، بلوچستان کے نمایاں سینیٹرز میں شاہد بگٹی، اسراراللہ زہری، میر محبت مری، عبدالرحیم مندوخیل، جان محمد جمالی، رحمت اللہ کاکڑ شامل ہیں،فاٹا کے جو سینیٹرز ریٹائر ہونے جا رہے ہیں ان میں حافظ رشید، عبدالرازق، عبدالرشید، صالح شاہ شامل ہیں۔

مزید خبریں :