پاکستان
07 فروری ، 2012

وفاقی وزیر کے اعلان کے باوجودپشاور میں لوڈ شیڈنگ جاری

پشاور…وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر کی جانب سے ملک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے اعلان کے باوجود پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پشاور میں رشید آباد، دین بہار کالونی، یکہ توت، گل بہار، گنج گیٹ سمیت کئی دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسی طرح ضلع مردان، ضلع صوابی،ضلع چارسدہ سمیت خیبر پختون خوا کے دیگر اضلاع میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔شہریوں کے مطابق وفاقی وزیر پانی وبجلی کے اعلان کے باوجود گھنٹوں بجلی بند رہی۔

مزید خبریں :