پاکستان
19 اگست ، 2012

وزیر داخلہ رحمان ملک کا بھارتی ہم منصب کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت

وزیر داخلہ رحمان ملک کا بھارتی ہم منصب کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد … وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھارتی ہم منصب سے فون پر بات کرکے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے، دونوں وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون سے ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اسلام آباد میں وزارت داخلہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے سنیل کمار کو بھارتی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں وزرائے داخلہ نے عوامی مفاد میں مل کر کام کرنے اور مسائل باہمی تعاون سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے، بھارتی وزیر داخلہ نے رحمان ملک کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

مزید خبریں :