07 فروری ، 2012
اسلام آباد…ملک کے بیش ترعلاقے شدید سرد ہواوٴ ں کی لپیٹ میں ہیں۔قلات میں درجہ حرارت منفی 13،اسلام آباد کا نقطہ انجماد پر جب کہ کراچی میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ شدید سردی کا یہ سلسلہ تین چار روز جاری رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان سے چلنے والی برفانی ہوائیں سندھ سمیت ملک کے تمام علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔پارا چنار میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 ، کوئٹہ منفی 9، کالام منفی 8، مالم جبہ منفی 7 ،ژوب ،گو پس ، دیر منفی 6، مری منفی 5، لاہور 3 اور پشاور میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم اگلے چوبیس گھنٹوں میں کشمیر ،گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔