07 فروری ، 2012
نئی دہلی…بھارتی حکومت پاکستانی شہریوں کے لئے ویزے کی پابندیاں نرم کرنے پر غور کررہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزے کی پابندیوں میں نرمی پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی طرف ایک قدم ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک سمری چند روز میں بھارتی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔ منظوری کی صورت میں پاکستانی شہریوں کو پانچ بھارتی شہروں میں جانے کی اجازت ہوگی جبکہ اس وقت وہ صرف تین شہروں میں جاسکتے ہیں۔ مجوزہ ویزا قواعد کے مطابق پاکستانی شہری جس شہر سے بھارت میں داخل ہوں گے اسی شہر سے ان کی واپسی ضروری نہیں ہوگی۔ وہ کسی اور شہر سے بھی پاکستان واپس آسکیں گے۔