پاکستان
Time 01 دسمبر ، 2019

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 2 افسران زخمی

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 افسر بھی زخمی ہوگئے،ڈی جی آئی ایس پی آر،فوٹو:فائل

بھارتی فوج  نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول( ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیا۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

بھارتی فوج نے رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی اور پاکستانی پوسٹ پر مارٹر راؤنڈز فائرکیے۔


ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 افسر زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فوج کی فائرنگ و گولہ باری میں اب تک کئی شہری اور فوجی جوان شہید بھی ہوچکے ہیں۔ 


مزید خبریں :