07 فروری ، 2012
اسلام آباد… قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ 20ویں آئینی ترمیم پر ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہو ئی ہے تاہم انہوں نے پیش رفت کی امید کا اظہار بھی کیا ہے۔حکومت اور مسلم لیگ ن میں20ترمیم کے حوالے سے مذاکرات کے حوالے سے چوہدری نثار کا موقف ہے کہ مذاکرات میں مسلم لیگ(ن)نے اپنے موقف کودہرایا ہے،چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ لفظ مشاورت پرہمیں شدیدتحفظات ہیں،حکومت مشاورت کوصرف اطلاع کے طورپرلیتی ہے،حکومت مشاورت نہیں کرتی بلکہ اطلاع دیتی ہے ۔تمام اپوزیشن جماعتیں کواس معاملے پرتحفظات ہیں۔آئین کے تحت چیف الیکشن کمشنرکی مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی جاسکتی۔