07 فروری ، 2012
اسلام آباد…اکرم شیخ نے منصورا اعجاز کا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے کمشنر مقرر کرنے کی درخواست کمیشن کو جمع کر ائی ہے۔ذرائع کے مطابق میموگیٹ کے مرکزی کردار منصور اعجاز کے پاکستان میں وکیل اکرم شیخ نے منصور اعجاز کا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے کمشنر مقرر کرنے کی در خواست کمیشن کے سامنے پیش کی ہے۔تقرری کے بعدلندن یادبئی میں گواہی ریکارڈکرانیکی ہدایت پرعمل کرایا جائے۔اکرم شیخ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منصوراعجازنے خودکوپاکستان میں کمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیارکرلیاتھا لیکن منصوراعجازنے سیکیورٹی صورتحال کے باعث ارادہ تبدیل کیا۔