07 فروری ، 2012
پشاور…خیبر پختون خوا کالج ٹیچرز ایسو سی ایشن نے حکومت سے تنخواہوں میں اضافہ اور ٹائم اسکیل مقرر کرنے اور پانچ درجاتی فارمولہ پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔پشاور میں کالج ٹیچرز ایسو سی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت صدر ایسو سی ایشن نصراللہ خان یوسفزئی نے کی۔ اجلاس سے خطاب میں نصراللہ یوسف زئی نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود اساتذہ علم کی روشنی پھیلارہے ہیں۔ لیکن حکومت نے ان کے مسائل حل نہیں کیئے۔ انہوں نے کہا کہ کالج ٹیچرز کئی کئی سال گزر جانے کے باوجود اپ گریڈیشن کے منتظر ہیں۔ اگر حکومت نے ان کے مسائل حل نہ کیے تو مستقبل کے معمار بنانے والے خود اندھیروں کی نذر ہوجائیں گے۔