پاکستان
07 فروری ، 2012

پشاور کے ہوٹلوں میں شیشہ کے استعمال پر پابندی عائد

پشاور…پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے ہوٹلوں اورریسٹورنٹس میں شیشہ کے استعمال پرایک ماہ کے لیے پاپندی عائد کر دی ہے۔اے سی او پشاورظفر علی شاہ نے جیو نیوز کو بتا یا کہ پشاور کے تمام ہوٹلوں اورریسٹورنٹس میں شیشے کا استعمال ایک ماہ کے لئے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاپندی میں مزید توسیع بھی کی جا سکتی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے گی ، شیشہ کے استعمال سے نوجوان نسل بتاہ ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :