20 اگست ، 2012
جنیوا … اقوام متحدہ عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا ڈرون حملوں کی قانونی حیثیت پر چھان بین کیلئے خود کو پیش کرے اور حملوں کی ویڈیو دے یا انکوائری کا سامنا کرے، قانون نہیں بنایا گیا تو میں معاملہ انسانی حقوق کے حوالے کرنے کی سفارش کروں گا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے عہدیدار بین ایمرسن نے کہا ہے کہ امریکا ہر ڈرون حملے کی ویڈیو بناتا ہے جسے آزاد ماہرین کو دیا جائے، جب تک ڈیٹا موجود نہیں ڈرون حملوں کی قانونی حیثیت پر فیصلہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا قانون نہیں بناتا تو میں معاملہ انسانی حقوق کے حوالے کرنے کی سفارش کروں گا، امریکا ڈرون حملوں کی وڈیو دے یا اقوام متحدہ کی انکوائری کا سامنا کر ے۔ رپورٹ کے مطابق ایمرسن کا کہنا ہے کہ امریکا ڈرون حملوں کی قانونی حیثیت پر چھان بین کیلئے خود کو پیش کرے، ڈرون حملوں کے خلاف برطانیہ، پاکستان اور امریکا میں مقدمات چل رہے ہیں، ان مقدمات کے باعث تحقیقات اور احتساب کیلئے عالمی ادارے پر دباوٴ بڑھ رہا ہے۔