پاکستان
07 فروری ، 2012

نیب خیبر پختون خوا کی بینک فراڈ متاثرین میں رقم کی تقسیم

پشاور…نیب خیبر پختون خوا نے پشاور میں بینک فراڈ اور فاریکس کمپنی اسکینڈل سے متاثرہ افراد میں رقم تقسیم کی۔پشاورمیں منعقدہ تقریب میں متاثرین میں مجموعی طور پر27 متاثرین میں 3 ملین روپے تقسیم کئے گئے۔ یہ رقم فراڈ کمپنیوں اور بینکوں میں جعلسازی کے کیسز کے ملزمان سے وصول کی گئی تھی۔ تقریب سے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا کرنل ریٹائرڈ خورشید عالم نے کہا کہ کرپشن ناسور ہے جس سے بچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین عدالتوں سے مایوس ہوکر نیب کے پاس آرہے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اویئرنس نیب کرنل ریٹائرڈ وحید اللہ نے بتایا کہ اس سے قبل 6.65 ملین کی رقم متاثرین میں تقسیم کی جاچکی ہے۔

مزید خبریں :