دنیا
20 اگست ، 2012

افغان فوجیوں کی جانب سے نیٹو فوجیوں کی ہلاکت پر گہری تشویش ہے،اوبامہ

 افغان فوجیوں کی جانب سے نیٹو فوجیوں کی ہلاکت پر گہری تشویش ہے،اوبامہ

واشنگٹن…امریکی صدربارک اوبامہ نے کہا ہے کہ افغان فوجیوں کی جانب سے نیٹو فوجیوں کی ہلاکت پر گہری تشویش ہے،شام میں پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی چاہتے ہیں،افغان صدر کرزئی سے بھی نیٹوفوجیوں کی ہلاکت پر بات چیت کی جائے گی۔امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر جنرل مارٹن ڈیمپسی سے بات کی ہے،وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوبامہ نے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد کو اقتدار چھوڑ دینا چاہیے۔ہم شامی اپوزیشن کی مدد کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شام میں بیالوجیکل ہتھیار غیر محفوظ ہاتھوں میں جانے کا خدشہ ہے۔اس لیے ہم کہتے ہیں کہ شام کے کیمیائی ہتھیار اہم مسئلہ ہے۔ایک سوال پر بارک اوبامہ نے کہا کہ صدر اسد کا آسانی سے اقتدارسے الگ ہونا دور کی بات لگتی ہے۔شام کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال امریکا کے لیے ریڈلائن ہوگا۔جبکہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی نقل وحرکت انتہائی حساس معاملہ ہے۔

مزید خبریں :