Can't connect right now! retry

پاکستان
10 دسمبر ، 2019

پی آئی اے میں سگریٹ نوشی پر پہلی بار جرمانہ

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن— فائل فوٹو

راولپنڈی: قومی ائیر لائن پی آئی اے نے دوران پرواز سگریٹ نوشی پر جرمانہ عائد کرنے کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اپنی فضائی تاریخ میں پہلی بار سگریٹ نوشی پر جرمانہ کا آغاز کرتے ہوئے رضا احسن نامی کو سگریٹ نوشی پر10ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔

مسافر برمنگھم سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 292 کے واش روم میں سگریٹ پی رہا تھا۔ طیارے میں دھواں پھیلنے پر عملے نے مسافر کو سگریٹ پینے سے روکا اور اسے دس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر جرمانہ ادا کرنے پر پاسپورٹ واپس کیا گیاہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM