پاکستان
Time 14 دسمبر ، 2019

افغان ٹرانزٹ کی آڑ میں کروڑوں روپے کی سگریٹ بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

بلوچستان میں افغانستان سے پاکستان کے راستے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

بلوچستان کے ضلع پشین  میں کسٹم حکام نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے بڑے ٹرک کو روکا اور دوران تلاشی پیاز کی آڑ میں 600 کارٹن میں پیک غیر ملکی سگریٹ برآمد کی۔

اسمگل کی جانے والی سگریٹس کو ٹرانزٹ کے ذریعہ بھارت کے شہر نئی دہلی لے جایا جارہا تھا جبکہ برآمد شدہ سگریٹس کی تعداد 60 لاکھ اور مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

مزید خبریں :