خاتون نے غلط سینڈوچ دینے پر پولیس بلا لی

خاتون نے پولیس کو بلا کر شکایت کی کہ ریسٹورانٹ نے انہیں غلط سینڈوچ دیا، اب انہیں اپنے پیسے واپس چاہییں— فائل فوٹو

پولیس کو عام طور پر کسی سنگین مسئلے  یا ایمرجنسی کے دوران طلب کیا جاتا ہے کہ لیکن حال ہی میں ایک امریکی خاتون نے انوکھے مسئلے پر پولیس کو طلب کر لیا۔

ریاست وسکونسن کی خاتون کو نہ ہی کسی مدد کی ضرورت تھی اور نا ہی وہ کسی ایمرجنسی کی صورت حال کا سامنا تھا بلکہ انہوں نے صرف اس لیے پولیس کو کال کی کہ کے ایف سی ریسٹورانٹ نے چکن سینڈوچ کے بدلے انہیں غلط آرڈر دے دیا۔

ریسٹورانٹ انتظامیہ نے خاتون سے کہا کہ آپ کوئی دوسرا سینڈوچ منگوالیں لیکن خاتون نے انکار کردیا۔

اسی دوران خاتون نے پولیس کو کال کی اور انہیں شکایت کی کہ  ریسٹورانٹ نے انہیں دوسرا سینڈوچ دینے کا کہا، وہ یہ سینڈوچ نہیں کھانا چاہتی اور یہ کہ انہیں اپنے پیسے واپس چاہیں۔

پولیس حکام بھی خاتون کی شکایت پر حیران ہوگئے۔ انہوں نے خاتون اور ریسٹورانٹ  اسٹاف دونوں کو سمجھایا کہ یہ پولیس کا معاملہ نہیں ہے اسے آپس میں خود ہی حل کیا جائے۔

مزید خبریں :