فیصل آباد میں مبینہ طور پر زہر خورانی کے باعث خاتون اور 4 بچیاں جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں مبینہ طور پر زہر خورانی کے باعث خاتون، اس کی تین بیٹیاں اور بھتیجی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق خاتون اور چار بچیوں کی موت کا واقعہ بستی جموں میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون شمیم بی بی، اس کی 3 بیٹیاں فرزانہ، مسکان، رخسانہ اور بھتیجی اقصیٰ شامل ہیں، بچیوں کی عمریں 3 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہناہے کہ پانچوں کو حالت بگڑنے پر ساہیوال اسپتال لے جایا گیا تھا لیکن پانچوں دم توڑ گئیں۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون اور بچیوں نے پیٹ درد کے لیے گھر کے قریب ایک پنسار کی دکان سے دوا بھی لی تھی۔ تاہم پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ پر ہی تعین ہو سکے گا کہ پانچوں کی موت کیسے ہوئی۔ 

شبہ یہ بھی ہے کہ پانچوں کی موت زہر خورانی سے ہوئی۔ پولیس نے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :