دنیا
22 اگست ، 2012

صدر بشارالاسد کے استعفے پر غور کیا جاسکتا،نائب شامی وزیراعظم

 صدر بشارالاسد کے استعفے پر غور کیا جاسکتا،نائب شامی وزیراعظم

ماسکو…روس کے دارالحکومت ماسکو میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شام کے نائب وزیرِ اعظم قادری جمیل نے کہا ہے کہ حکومت صدر بشارالاسد کے استعفیٰ کو غیر مشروط مذاکرات میں زیرِ بحث لانے کو تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک شام میں عسکری مداخلت کے لیے جواز ڈھونڈ رہے ہیں۔انہوں نے نے روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ شام میں عسکری مداخلت ہرگز نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے خبردار کیا کہ شام میں براہِ راست عسکری مداخلت نا ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ایسا کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں وہ ایک ایسی جنگ مسلط کریں گے جو شامی سرحدوں سے باہر تک جائے گی۔اس سے پہلے روسی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ شام کے خلاف طاقت کے استعمال کی اجازت صرف اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل دے سکتی ہے۔ انہوں نے بم باری کے ذریعے جمہوریت کے قیام کو بھی ناپسندیدہ قراردیا۔امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے اس بیان کے جواب میں کہا کہ انہیں قادری جمیل کے بیان میں کوئی نئی بات نہیں نظر آئی۔

مزید خبریں :