پاکستان
07 فروری ، 2012

بیسویں آئینی ترمیم کے معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں، مولا بخش چانڈیو

 بیسویں آئینی ترمیم کے معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں، مولا بخش چانڈیو

اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بیسویں آئینی ترمیم کے معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ، ن لیگ والے جلد مان جائیں گے۔پارلیمنٹ ہاوٴس کے احاطے میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بیسویں آئینی ترمیم سمیت تمام معاملات پرمفاہمت سے چلنا چاہتے ہیں۔آئینی ترمیم متفقہ طور پر لانااوراس معاملے کو ضد اورانا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہتے، تمام اختلافات کے باوجود کوئی متفقہ حل سامنے آجائے گا۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہمارا منانا اور مسلم لیگ ن کا نہ ماننا جاری ہے مگر امید ہے وہ جلد مان جائیں گے اور معاملہ ٹھیک ہوجائے گا۔

مزید خبریں :