پاکستان
07 فروری ، 2012

منصور اعجاز 9فروری کو پاکستان نہیں آرہے

منصور اعجاز 9فروری کو پاکستان نہیں آرہے

اسلام آباد…میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے میمو تحقیقاتی کمیشن کو درخواست دی ہے کہ ان کی شہادت بیرون ملک ریکارڈ کرنے کے لیے لوکل کمشنر تعینات کیا جائے۔منصور اعجاز کی طرف سے درخواست ان کے وکیل اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں میمو کمیشن کو ملک کے اندر اور بیرون ملک شہادتیں اکٹھی کرنے کا اختیار دیا ہے۔ کمیشن مروجہ قوانین کے تحت منصور اعجاز کی شہادت ریکارڈ کرنے کے لیے لوکل کمشنر تعینات کرے ،منصور اعجاز دوبئی یا لندن میں کمیشن کی ہدایت کے مطابق اپنی گواہی ریکار ڈ کرائیں گے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ منصور اعجاز پاکستان آنے کے لیے تیار تھے لیکن انہوں نے اپنا ارادہ سیکیورٹی مسائل کے باعث تبدیل کیا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق کسی غیر ملکی کو شہادت کے لیے طلب نہیں کیا جاسکتا۔ میمو کمیشن کا اجلاس 9فروری کو اسلام آباد میں ہو گا ۔

مزید خبریں :