پاکستان
Time 06 جنوری ، 2020

کراچی: ڈاکو قرار دیکر تشدد کا نشانہ بننے والے 2 بھائی بے گناہ نکلے

فائل فوٹو

کراچی: نارتھ کراچی میں ڈکیت سمجھ کر شہریوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے دونوں بھائیوں کو پولیس نے بے گناہ قرار دے دیا۔

4 جنوری کو نارتھ کراچی میں ڈاکو سمجھ کر ہجوم کے ہاتھوں شدید تشدد کا نشانہ بننے والے دونوں بھائیوں کو پولیس نے رہا کردیا۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کے کسی بھی ڈکیتی میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے اور  دونوں کے خلاف کوئی مدعی بھی تھانے نہیں آیا۔

پولیس نے بتایا کہ مشتعل ہجوم نے کیوں اور کس کے کہنے پر دونوں بھائیوں کو ڈاکو سمجھ کر ان پر تشدد کیا اس کا متاثرہ بھائیوں کو بھی معلوم نہیں تاہم متاثرہ بھائیوں نے مشتعل ہجوم کے خلاف مقدمہ درج کروانے سے انکار کردیا ہے۔

مزید خبریں :