Time 07 جنوری ، 2020
پاکستان

ویڈیو— وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کی راہداریوں میں راستہ بھول گئے

پارلیمنٹ ہاؤس کی مشکل راہداریوں میں وزیراعظم عمران خان خود بھی راستہ بھول گئے۔

وزیراعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد چیمبر کیلئے روانہ ہوئے اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی سرگوشیاں سنتے سنتے راستہ بھول گئے۔ وزیراعظم جب رکے تو سامنے دیوار اور دائیں بائیں دروازے موجود تھے۔

وزیراعظم نے فوراً سیکیورٹی افسر سے سوال کیا کہ میں کہاں ہوں، تم مجھے کدھر لے کر جارہے ہو۔ 

اس پر سیکیورٹی افسر نے انہیں جواب دیا کہ سر بائیں جانب چیمبر بھی ہے اور اسمبلی کا دروازہ بھی۔

مزید خبریں :