پاکستان
Time 07 جنوری ، 2020

سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم انتقال کرگئے

کراچی: سابق اٹارنی جنرل اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم انتقال کرگئے۔

فخر الدین جی ابراہیم کی نماز جنازہ نور باغ میوہ شاہ قبرستان میں ادا کی گئی جس کے بعد اسی قبرستان میں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

فخر الدین جی ابراہیم کو14 جولائی 2012ء کوالیکشن کمیشن پاکستان کا سربراہ مقرر کیا گیا اور  پاکستان کے عام انتخابات 2013 ان ہی کی سربراہی میں ہوئے۔

تحریک انصاف اور دوسری جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کی پھر پاکستان کے صدارتی انتخابات 2013ء تنازع کا شکار ہوئے اور پیپلز پارٹی نے سخت تنقید کی جس کے بعد فخر الدین جی ابراہیم نے صدارتی انتخابات کے فوری بعد 31 جولائی 2013ء کو استعفی دے دیا۔

فخر الدین جی ابراہیم سپریم کورٹ کے جج کے علاوہ، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، گورنر سندھ، اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں جب کہ وہ 1981 میں سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج بھی رہے۔

 گورنر، اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کے عہدوں سے انہوں نے حکومت سے اختلافات کے بعد استعفیٰ دیا۔

مزید خبریں :